یوٹیوب نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی، اتنے پیسے دینے کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

یوٹیوب نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی، اتنے پیسے دینے کا اعلان کردیا کہ ...
یوٹیوب نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی، اتنے پیسے دینے کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے 5 ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا۔

یوٹیوب کی سی ای او سوزن ووجوسکی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے مقامی حکومتوں کی مدد کر رہے ہیں۔  گوگل نے ایک چھوٹی ویب سائٹ تخلیق کی ہے ، جس پر کورونا کےاعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں۔ گوگل اور یوٹیوب کورونا کے حوالے سے جھوٹی خبروں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں۔

یوٹیوب کی سی ای او نے پاکستان میں کورونا کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے  اشتہارات کی مد میں 5 ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گوگل پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک بنانے کیلئے کام کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے رواں برس ہونے والے اجلاس میں یوٹیوب کی سی ای او سے ملاقات کی تھی۔