ملک کو درپیش چیلنجز  ، جماعت اسلامی نےقومی مشاورتی کانفرنس  طلب کر لی

 ملک کو درپیش چیلنجز  ، جماعت اسلامی نےقومی مشاورتی کانفرنس  طلب کر لی
 ملک کو درپیش چیلنجز  ، جماعت اسلامی نےقومی مشاورتی کانفرنس  طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان  نے ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں23 مئی کو منصورہ لاہور میں قومی مشاورتی کانفرنس  طلب کر لی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ قومی مشاورتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے جبکہ اس  قومی مشاورت میں دینی، سیاسی، تعلیمی شعبہ سے اہم شخصیات شریک ہوں گی، قومی مشاورتی کانفرنس میں تحفظ ناموس رسالتﷺ، قومی نصاب کی تشکیل کے معاملات زیر بحث آئیں گے،مشاورتی کانفرنس میں قانون سازی وقف املاک کا ایشو بھی زیر بحث آئے گا۔

قیصر شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانےکےلیےسازشیں عروج پرہیں،ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔