پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں
پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں حالت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ، بعدازاں انہیں سی ایم ایچ سے فاروق ہسپتال شفٹ کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ہی ادا کی جائے گی ۔

عارف لوہار کی لوک موسیقی پنجاب کے روایتی لوک ورثہ کی نمائندگی کرتی ہے۔عارف لوہار گذشتہ 20 سالوں کے دوران میں دنیا بھر میں 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

مزید :

تفریح -