سندھ حکومت کو گوٹھوں پر مبینہ قبضے کی وضاحت کرنی چاہیے، اسد عمر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہسندھ حکومت کو گوٹھوں پر مبینہ قبضے کی وضاحت کرنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کے سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،الزام ہے کے یہ کام سندھ حکومت اور بحریہ ٹاو¿ن باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں. سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے، اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کے سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے. الزام ہے کے یہ کام سندھ حکومت اور بحریہ ٹاؤن باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں. سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے. اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 9, 2021