سعودی عرب سے سیاسی تعلقات مستحکم،ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، شاہ محمود قریشی

سعودی عرب سے سیاسی تعلقات مستحکم،ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، شاہ ...
سعودی عرب سے سیاسی تعلقات مستحکم،ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، شاہ محمود قریشی

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے سیاسی تعلقات ہمیشہ سے ہی مستحکم رہے ہیں ، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں مستقبل کی راہوں کا تعین کیا گیا ہے ،دونوں اطراف سرمایہ کاری کافروغ دینا ہے،سعودی عرب سے تعلقات مزید بہتر کرنے کیلئے یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،سعودی عرب نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اشارہ دیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے حوالے او آئی سی اہم فورم ہے ، او آئی سی کے پلیٹ فورم سے اسلاموفوبیا کو اجاگر کریں گے ، آزادی اظہار رائے کے نام سے مسلمانوں کو رنجیدہ کیا جاتا ہے ، گزشتہ دنوں ہم نے ایک اضطرابی کیفیت دیکھی ، ایران اور ترقی کے وزیر خارجہ سے اسلامو فوبیا سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایسا مسئلہ ہے جس نے تشویش کو جنم دیا۔افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے دنیا واقف ہے ، مقبوضہ کشمیر پر سعودیہ عرب کا موقف بھی واضح ہے ،مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر سکتا ہے ،  بھارت مغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ،محبوبہ مفتی بھی کہہ رہی ہیں کہ ان حالات میں کشمیری قیادت کو جیلوں میں رکھا ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -