لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی برطانیہ سے آنے والی لڑکی مائرہ کے والد کا بیان سامنے آ گیا ، بڑا دعویٰ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں برطانیہ سے آنے والی نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا اور نامزد ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں لیکن اب لڑکی کے والد نے میدان میں آتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیاہے ، والد ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مائرہ کے والد کا کہناہے کہ ان کی بیٹی کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیاہے ، ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ مائرہ نے ایل ایل ایم کیا تھا اور وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔والد مائرہ کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ سے پیار کرنے والے وزیراعظم عمران خان ہمیں انصاف دلائیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں برطانیہ سے آئی لڑکی ماہرہ کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی تھی اور مائرہ کے قتل کے الزام میں دو افراد کو نامزد کیا گیا تھا، دونوں نامزد ملزمان نے عدالت سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔