عید کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کمی کا اعلان، مگر اس سے کون کونسے قیدیوں کو فائدہ ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عید کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کمی کا اعلان، مگر اس ...
عید کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کمی کا اعلان، مگر اس سے کون کونسے قیدیوں کو فائدہ ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے قیدیوں کی سزاوں میں کمی کے اعلانات کے بعد 173 قیدیوں کو رہا کردیا گیا جبکہ قید میں کمی کے اعلانات سے 367 قیدیوں کی سزا میں کمی واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان  کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کا اعلان کیا ہے۔سزاؤں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے-جیل حکام کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید سمیت باقی تمام قیدیوں پر ہو گا۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال عمر والے مرد قیدیوں ، 60 سال عمر والی خواتین قیدیوں اور 18 سالُ سے کم عمر والے قیدیوں پر بھی ہو گا۔البتہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق ریاست مخالف سر گرمیوں ، بغاوت ، فرقہ واریت ، دہشت گردی ایکٹ ، ڈاکہ اور حدود آرڈیننس کے تحت آنے والے جرائم پر نہیں ہو گا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کے مطابق سزاؤں میں کمی کے اعلان کے تحت پنجاب کی جیلوں میں مقید 173 قیدی رہا کر دیئے گئے اور 367 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ ہوا ہےمگروہ اپنی باقیُ ماندہ سزا جیل میں پوری کریں گے۔سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ان کے گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئ۔ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ان کے گھروالوں نے صدرمملکت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

قومی -