پولیو وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پولیو وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
پولیو وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چاروں صوبوں کے سیوریج کا پانی پولیو وائرس سے پاک نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع قومی صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے۔ملک کے 60 سے زائد مقامات کے گٹرز کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا تھا، جانچ کے دوران طویل عرصے بعد کسی بھی شہر کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔پولیوٹیسٹ کے لیےگٹرز سے نمونے 8 تا 23 اپریل کو لیے گئے تھے، جن علاقوں سے نمونے حاصل کیے گئے تھے ان میں مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ کراچی، سکھر کےگٹر، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان ، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی، پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، بنوں کےعلاقے شامل ہیں اور ان تمام علاقوں کے نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

مزید :

قومی -