بھارت میں کتنے کورونا مریض آکسیجن سپورٹ اور کتنے وینٹی لیٹرپر ہیں ؟پریشان کن تفصیلات آ گئیں

بھارت میں کتنے کورونا مریض آکسیجن سپورٹ اور کتنے وینٹی لیٹرپر ہیں ؟پریشان کن ...
بھارت میں کتنے کورونا مریض آکسیجن سپورٹ اور کتنے وینٹی لیٹرپر ہیں ؟پریشان کن تفصیلات آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے وزیر صحت ہرش وردن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں9لاکھ 2ہزار 291 مریض آکسیجن سپورٹ پر جبکہ ایک لاکھ70ہزار841 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ہندوستانی میڈیا  کے مطابق وزیر صحت ہرش وردن نے کورونا  وباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزراءکے ایک گروپ کے 25ویں اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد کا ایک اعشاریہ  34 فیصد انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہے جبکہ 0.39 فیصد وینٹی لیٹرز پر اور 3.70 فیصد سے زائد مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آئی سی یو بستروں میں مریضوں کی تعداد 4لاکھ 88 ہزار 861 ہے جبکہ ایک لاکھ70ہزار841 مریض وینٹی لیٹرز پر اور 9لاکھ2ہزار291 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔