کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نوجوان کی شادی میں شرکت، کتنے لوگوں کو متاثر کیا؟ پورا بھارت ہل کر رہ گیا

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نوجوان کی شادی میں شرکت، کتنے لوگوں کو متاثر کیا؟ ...
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نوجوان کی شادی میں شرکت، کتنے لوگوں کو متاثر کیا؟ پورا بھارت ہل کر رہ گیا

  

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان کی مجرمانہ غفلت کے باعث پورے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون مشرا نامی نوجوان میں 27 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد نوجوان نے نہ تو خود کو قرنطینہ کیا اور نہ ہی انتظامیہ نے ہی کوئی ایکشن لیا۔ کورونا سے متاثرہ نوجوان نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 اپریل کو گاؤں میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی۔ نہ صرف وہ شادی کی تمام رسموں میں شریک رہا بلکہ دولہا دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ اور ڈانس بھی کرتا رہا۔

شادی کی تقریب کے کچھ روز بعد ہی گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ انتظامیہ نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ یہ سب ارون مشرا نامی نوجوان کا کیا دھرا ہے۔ انتظامیہ نے پورے گاؤں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے اور لوگوں کی سکریننگ شروع کردی ہے۔ اب تک گاؤں کے 40 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سکریننگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -