موٹروے پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

موٹروے پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
موٹروے پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس سینٹرل زون نے  پھرتی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔
 ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد  کے مطابق بیماربچے کواس کی والدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال چیک اپ کروانے گئی تھی کہ اس دوران  نامعلوم خاتون بچے کواس کی ماں سے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بہانےاندر لےگئی۔ کافی دیرتک خاتون کے واپس نہ آنے پر بچے کے ورثا نے تھانہ فرید ٹاؤن میں رپورٹ درج کرائی۔ضلعی کنٹرول سے اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے بسوں کی چیکنگ شروع کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  موٹروے پولیس نے دوران چیکنگ پتوکی کے قریب لاہور جانے والی بس سے بچے کو برآمد کرلیا اور ملزمہ کو بھی گرفتارکرلیا گیا، بچہ اور ملزمہ مقامی پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -