حمزہ شہبازکی حلف برداری کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجربنچ تشکیل

حمزہ شہبازکی حلف برداری کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجربنچ تشکیل
حمزہ شہبازکی حلف برداری کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجربنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان  لارجر بینچ کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےحمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر پانچ رکنی لارجربنچ تشکیل دیا ، بینچ میں جسٹس شاہدجمیل،جسٹس شہرام سرور،  جسٹس ساجدمحمودسیٹھی اورجسٹس طارق سلیم شامل ہیں ۔

 خیال رہے کہ  جسٹس ساجدمحمودنےلارجربنچ تشکیل دینےکی سفارش کی تھی۔