وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعٍلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں اورحل کر کے دم لیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے، عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا،اس کے جا نے پر عوام خوش ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ  حمزہ شہبازشریف کا وزیراعلیٰ بننا خوش آئند ہے،عوام کے مسائل ترجیحاحل ہوں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -