ملک کے بیشتر علاقوں میں  آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں  آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں  آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے  کا امکان طاہر کیا ہے ،  محکمہ موسمیات کے مطابق  میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔سبی میں آج درجہ حرارت 48 سے  50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر  علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، کوئٹہ اور گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ، قلات میں  30 سے 32 ، گوادر اور جیونی میں  33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

قلات میں  30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ ، گوادر اور جیونی میں 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ ، نوکنڈی میں 43 سے 45ڈگری سینٹی گریڈ ، تربت میں 44 سے 46ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت رہنےکا امکان ہے ۔