نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے لاشوں کو آگ لگا دی

نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے لاشوں کو ...
 نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے لاشوں کو آگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال  (ویب ڈیسک) ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے لاشوں کو آگ لگا دی۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق جہانیاں کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر عمر رسیدہ میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے لاشوں کو آگ لگا دی، پولیس نے جلی ہوئی لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔اہل علاقہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی اظہر حسین اور ایس ایچ او سعد بن سعید سندھو نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تعفن زدہ لاشیں برآمد کیں جو 2 روز پرانی تھیں، 75 سالہ محمد یونس اپنی 70 سالہ بیوی بشیراں بی بی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا۔
اس دوران نا معلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا ، ثبوت مٹانے کے لیے ملزمان نے نعشوں کو آگ لگا دی، جہانیاں پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ ہم ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ دوہرے قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں خوف کی فضاء پھیل گئی۔