مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق
مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

  

مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق ٹریفک حادثہ مدینہ منورہ میں ہجرہ روڈ پر پیش آیا ،روڈ سکیورٹی فورس ہجرہ روڈ پر حادثےکے بعد موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پرکارروائی کی۔

جیو نیوز کے مطابق  محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ 2 ہفتے قبل مدینہ سعودی عرب میں ہجرہ روڈ پر ہی بس الٹنے سے 8 عمرہ زائرین جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -