سری لنکن وزیر اعظم مہندرا راجہ پاکسے عہدے سے مستعفی ہو گئے

کولمبو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سری لنکن وزیر اعظم مہندرا راجا پاکسے معاشی بحران پر قابو نہ پا سکے اور حالات کشیدہ ہونے پر عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران بدترین ہو گیا اور سری لنکن وزیر اعظم اس پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہے ، کولمبو میں جھڑپوں کے بعد وزیر اعظم مہندرا راجا پاکسے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔