لڑائی جھگڑے کے علاج کے نام پر جعلی عامل کی 79 روز تک خاتون سے زیادتی

لڑائی جھگڑے کے علاج کے نام پر جعلی عامل کی 79 روز تک خاتون سے زیادتی
لڑائی جھگڑے کے علاج کے نام پر جعلی عامل کی 79 روز تک خاتون سے زیادتی
سورس: File

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک عامل نے علاج کے نام پر شادی شدہ خاتون کو یرغمال بنالیا اور 79 روز تک مسلسل زیادتی کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی 2017 میں شادی ہوئی تھی اور آئے روز گھر میں جہیز کے نام پر لڑائی جھگڑے معمول تھے۔ سسرالیوں کو لگتا تھا کہ بہو بہت لڑاکا ہے اس لیے انہوں نے ایک جھوٹے عامل سے رابطہ کیا جس نے کہا کہ اگر بہو کو کچھ ماہ کیلئے اس کے پاس چھوڑ دیا جائے تو وہ لڑائی جھگڑے ختم کردے گی۔ بہو نے اس تجویز پر عمل سے انکار کردیا جس پر ساس نے اسے نشیلی دوا دی اور جھوٹے عامل کے پاس چھوڑ آئی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جب اسے ہوش آیا تو وہ ایک کمرے میں تھی جہاں اس کا ڈھائی سالہ بیٹا بھی موجود تھا۔ جعلی عامل اس کے ساتھ لگاتار 79 دن تک زیادتی کرتا رہا، اس دوران اس نے اسے اور اس کے بیٹے کو ایک کمرے میں یرغمال بنائے رکھا۔  ایک دن عامل اپنا موبائل کمرے میں بھول گیا جس پر متاثرہ نے اپنے والدین کو فون کرکے خود پر ہونے والے ظلم کی اطلاع دی۔ متاثرہ خاتون کے والدین پولیس کو لے کر موقع پر پہنچے اور اسے آزاد کروایا جب کہ جعلی عامل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -