عید کی چھٹیاں لیکن کتنے افراد نے اس دوران خیبرپختونخوا کا رُخ کیا؟ جواب تمام ا ندازے غلط ثابت کردے گا

عید کی چھٹیاں لیکن کتنے افراد نے اس دوران خیبرپختونخوا کا رُخ کیا؟ جواب تمام ...
عید کی چھٹیاں لیکن کتنے افراد نے اس دوران خیبرپختونخوا کا رُخ کیا؟ جواب تمام ا ندازے غلط ثابت کردے گا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عید کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر سے 6لاکھ سے زائد سیاح خیبرپختونخوا گئے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محکمہ سیاحت کے پی کے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان سیاحوں کی بڑی تعداد مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز میں واقع مختلف سیاحتی مقامات پر گئی۔ 
پولیس، لیویز، چیک پوسٹس، اسسٹنٹ کمشنر آفسز، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 24ہزار 140سیاح عید کے پہلے دن کے پی کے کے 7سیاحتی مقامات پر گئے۔ ان مقامات میں اپر دیر، وادی کالام، مالم جبہ، گلیات، چترال، کاغان اور ناران شامل ہیں۔ 
عید کے اگلے دو روز بالترتیب 25ہزار اور ساڑھے 13ہزار لوگ سیاحت کے لیے خیبرپختونخوا گئے۔ عید کے بعد چوتھے اور پانچویں روز بالترتیب 2لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ لوگ خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے پہنچے۔