سعودی عرب کا 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ لیکن کس شعبے میں ؟ بڑی خبر آگئی

سورس: Wikimedia Commons
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے رواں دہائی کے آخر تک ایوی ایشن سیکٹر میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا، سعودی عرب ایک ایسی نئی ایئر لائن قائم کرنا چاہتا ہے جو پورے مشرق وسطیٰ میں سب سے بہترین ہوگی۔
سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے ریاض میں "فیوچر ایوی ایشن فورم" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مملکت میں ایک نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا ارادہ ہے جو آئندہ برسوں میں دنیا کی سب سے بہترین ایئر لائن بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ 2030 تک سعودی عرب کی ایوی ایشن انڈسٹری 300 ملین مسافروں کی میزبانی کے قابل ہو جائے۔