انٹرنیٹ کے ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر بھی بند کردیئے گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کے بعد حکومت نے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی بند کردیئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے جب کہ ٹوئٹر ، فیس بک اور یوٹیوب کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پراپیگنڈے کو روکنے کیلئے سروسز بند کی گئی ہیں۔
یہاں واضح رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز چل رہی ہیں۔