ڈائریکٹر مکہ،مدینہ،پاکستان سے آنیوالی پہلی حج فلائٹ کا استقبال کرینگے

ڈائریکٹر مکہ،مدینہ،پاکستان سے آنیوالی پہلی حج فلائٹ کا استقبال کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی قیادت میں ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمن خان ڈائریکٹر مکہ مدینہ فہیم خان آفریدی اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان سے آنے والی پہلی فلائٹ کا استقبال سعودی حکام کے ساتھ مدینہ ایئر پورٹ پر کریں گے۔ حاجیوں کو مدینہ منورہ کی سرزمین پر پہنچنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے پھول، مشروب اور کھجوریں پیش کریں گے۔ وزارت نے مدینہ ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا ہے جہاں سے عازمین کو براہ راست ہوٹلوں تک پہنچانے کا انتظام ہو گا۔