عازمین کو تحائف دینے کے لئے بینکوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) بنکوں نے ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں عازمین حج کو تحائف دینے کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیئے۔ ایم سی بی، ایچ بی ایل، الائیڈ بنک، بنک الفلاح، نیشنل بنک، فیصل بنک، یونائیٹڈ بنک، سنہری بنک، میزان بنک، عسکری بنک، بنک الحبیب نے عازمین حج سے درخواست کی ہے وہ حاجی کیمپوں میں انجکشن لگوانے کے لئے جب تشریف لائیں تو ہمارے کاؤنٹر سے رسید دکھا کر25کلو کا ٹرالی بیگ،سات کلو کا ہینڈ کیری، سکارف، شو بیگ، بیلٹ، بنک کا لوگو ضرور حاصل کریں۔
تمام چیزیں مفت دی جا رہی ہیں۔