9مئی کوفوجی تنصیبات پر حملے سازش کے تحت ہوئے،سیف کھوکھر
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کہ ممبر قومی اسمبلی و صدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک اور شرمناک دن ہے فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا یادگاروں کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج قوم کا فخر ہے شہداء کی تذلیل کرنا مردہ قوم کی نشانی ہے نو مئی کے ان چند کرداروں نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا تھا پوری دنیا میں مہذب قومیں اپنے شہدائکو ماتھے کار سمجھتی ہیں لیکن انتہا "سیاسی پسندوں کے گروہ" نے پاکستانی قوم کے فخر شہداء کے مجسموں کو بے دردی سے جلایا۔میری دعا ہے کہ ہماری فوج کی آن اور شان اسی طرح قائم رہے۔