پنجاب حکومت کا زیر و ٹیچرز پرائمری سکول آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر پرائمری سکول پیما کے ماتحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا،محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر پرائمری سکول آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب بھر میں 550 پرائمری سکولوں میں زیرو ٹیچرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں بھی زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کی تعداد 6 سے زائد ہے۔ سکول آنرز کو فی طالبعلم 650 روپے ادا کیے جائیں گے۔عمارت سرکار کی ہوگی، لیکن بجلی کا بل اور دیگر واجبات سکول آنرز کے ذمہ ہوگا۔محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔