این سی اے میں جمی انجینئر کے فن پاروں پر مشتمل نمائش

این سی اے میں جمی انجینئر کے فن پاروں پر مشتمل نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)این سی اے میں جمی انجینئر کے فن پاروں پر مشتمل نمائش کا انعقاد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ وسماجی کارکن جمی انجینئر کے فن پاروں پر مشتمل نمائش کا  انعقاد ظہور الاخلاق گیلری، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ جمی انجینئر کا کام پاکستان اور بیرون ملک فن سے محبت کرنے والوں کو ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا دکھائی دیتاہے۔آرٹسٹ وسماجی کارکن جمی انجینئر اگرچہ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک فنکار ہیں مگرانکی زندگی مصیبت زدہ افراد کے ساتھ ساتھ سماجی کام کرنے والے اداروں کی مدد کرتی دکھائی دیتی ہے۔ آرٹسٹ اور سماجی کارکن جمی انجینئر نے 1976 سے اپنے طویل شاندار کیرئیر میں بہت سے ایوارڈز اور تمغے حاصل کیے ہیں۔ انکا کام پاکستان سمیت 120 سے زائد ممالک میں نمائش کے لئے پیش کیا جاچکا ہے۔ ان کی پینٹنگزفلپائن، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سنگاپور، کینیڈا، امریکہ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، ابوظہبی، بحرین، اٹلی، لندن، فرانس، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، سری لنکا، روس، ہالینڈ، اسپین، جرمنی، دبئی، اردن، ہندوستان، چین میں نجی مجموعوں کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کے نمائش پندرہ مئی تک جاری رہے گی۔