مہنگائی نے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،ملک عابد
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی نے چھوٹے تاجروں کے لئے مشکلات کے پہاڑکھڑے کر دیئے ہیں،پٹرول،بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کاروباری استحکام نہیں آرہا، ہم اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیئے بھی آواز اٹھائیں گے،ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت عام عوام،ساتھ چھوٹے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کی طرف بھی توجہ دے گی۔
ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے۔