کسانوں کا معاشی قتل عام  بند کیا جائے،ضیاء الدین

کسانوں کا معاشی قتل عام  بند کیا جائے،ضیاء الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور انکو فوری سبسڈی دی جائے۔کسانوں سے معقول نرخ پر گندم کی خریدار ی بند کرنا انکا بنیادی حق دبانے کی مذموم سازش ہے۔ نااہل حکمرانوں نے پورا سال کسان کو مہنگی کھاد، بیج، سپرے، بجلی، پٹرول اور ڈیزل مہنگا فراہم کرکے گندم کا جو ریٹ دیا ہے اس نے کسان کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

یہی مافیا گندم اور آٹا بحران پیدا کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے احتجاج میں شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔