پاکستان میں انشورنس شعبے میں بے شمار مواقع،خالد محمود

پاکستان میں انشورنس شعبے میں بے شمار مواقع،خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں انشورنس کے شعبے میں بہت سارے مواقع دستیاب ہیں اور پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس صنعت کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند گریجو ئیٹس کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’ہفتہ انشورنس اینڈ تکافل‘ سیمیناراور کیریئرفیئر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

  اس موقع پر پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد منیب مہتا، انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان نارتھ ریجن کے چیئرمین محمد حشام، انشورنس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف سینئر آفیشلز، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شر کت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ انشورنس انڈسٹری گریجوییٹس کو روزگار فراہم کرنے کے لئے خود رابطہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریجوئیٹس کی ڈیمانڈ کے باعث ہنگامی بنیادوں پر کالج میں نئے پروگرامز شروع کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اورانجینئرزنے بھی انشورنس کی فیلڈ کو جوائن کیا ہے۔

  انہوں نے انشورنس فیلڈ میں کامیاب کرئیر فیئرکے انعقادپر کالج انتظامیہ کو مبارکباددی۔ محمد حشام نے کہا کہ انشورنس انڈسٹری میں روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء_  میں مطلوبہ مہارتیں ہوتے ہی مارکیٹ سے اچھی آفرز ملنا شروع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس میں نئے مواقع پیدا ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تکافل کے نام سے اسلامک انشورنس دنیا بھر میں فروغ پا رہی ہے۔ڈاکٹر احمد منیب نے کہا کہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور انشورنس انڈسٹری میں مضبوط روابط ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالج نے طلباء_  کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کرئیر فئیر کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے تعاون سے ڈگری پروگرامز کا نصاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے گریجوئیٹس تمام انشورنس کمپنیوں میں اہم عہدوں پرفائز ہیں۔بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود و دیگر نے کرئیر فئیر پر مختلف سٹالز کا دورہ کیاجس میں ملک کی تمام اہم کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے۔