وزیر پرائمری ہیلتھ عمرا ن نذیر کا دورہ سندس فاؤنڈیشن

وزیر پرائمری ہیلتھ عمرا ن نذیر کا دورہ سندس فاؤنڈیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ورلڈ تھیلے سیمیاڈے کے موقع پر صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا‘ ہیموفیلیا میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی انہوں نے مریض بچوں کے ساتھ نہ صرف کچھ وقت گزارا بلکہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔انہوں نے تھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کیلئے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر خالد عباس ڈار‘ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیض نعیم وڑائچ‘ علی رؤف محمد یعقوب‘ڈاکٹر عدنان اور دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کی مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا اورشادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ سندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوٰۃ و عطیات دیں۔