یو ایم ٹی کا کانووکیشن،1795طلباء میں ڈگریاں تقسیم
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا 26واں کانووکیشن2024 یو ایم ٹی کے جوہر ٹاؤن کیمپس لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر کل 1795 فارغ التحصیل طلباء کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ مزید برآں، 13 پیٹرنز گولڈ میڈلز، 09 ریکٹرز سلور میڈلز، 04 ریکٹرز اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈلز، 04 سرٹیفیکیٹ آف ایکسیلنس، 03 سرٹیفکیٹ آف میرٹ ، 01 یو ایم ٹی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے ساتھ نقد انعام 100,000 روپے، 07 یو ایم ٹی بہترین سکول ٹیچر ایوارڈز کے ساتھ نقد انعام 25,000 روپے فی کس اور 06 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز ایم ایس/ایم فل طلباء کے لیے تقسیم کیے گئے۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے یو ایم ٹی کے 26ویں کانووکیشن میں آئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔چیئرمین ILM ٹرسٹ/یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد عمر مراد نے یو ایم ٹی کی سینئر مینجمنٹ، گریجویٹس، ان کے والدین اور فیکلٹی کو اس خاص دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔تقریب میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد،، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، چیف ایڈوائزر برائے انوویشن \ ڈائریکٹر اورک یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی،ڈی جی یو ایم ٹی احمد عبداللہ نے گریجوایٹس کو گولڈ میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر رجسٹرار یو ایم ٹی راجہ محمد ناصر خان بھی موجود تھے۔