لاہور کے 8جوڈیشل افسران کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے 8جوڈیشل افسران کی خدمات اسلام آباد ہائی کورٹ سپرد کر دیں ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جن جوڈیشل افسران کی خدمات دیں گئیں ان میں ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ رائے محمد خان، ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ عامر ضیاء، ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان محمد افضل مجوکہ، سول جج احمد پور سیال آفتاب احمد رانا، سول جج لاہور عدنان یوسف، سول جج ٹیکسلا کامران ظہیر عباسی، سول جج لاہور احتشام مقرب اور سول جج پتوکی ذنیرہ ظفر نام شامل ہیں۔
8جوڈیشل افسران