سابق صدر عارف علوی کی پولیس سکیورٹی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پیشی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)سابق صدر پاکستان عارف علوی پولیس کی سخت سکیورٹی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے،انھوں نے ڈاکٹر یاسمین راشداور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سے ملاقات کی، انھوں نے کہا کہ ٓپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان پاکستان کا سب سے پاپولر لیڈر ہے،آپ سب لوگ دہشت گردی کے کیس فیس کر رہے ہیں،صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے قوم سے انکی پسند، انکے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، الیکشن چوری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں۔
عارف علوی