گندم سکینڈل کی تحقیقات کیس جسٹس شجاعت علی خان نے  کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

گندم سکینڈل کی تحقیقات کیس جسٹس شجاعت علی خان نے  کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ، گندم سکینڈل کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کی درخواست پر سماعت،جسٹس شجاعت علی خان نے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس شاہد کریم اسی نوعیت کی درخواست سماعت کررہے ہیں،یہ درخواست بھی جسٹس شاہد کریم ہی سنیں تو بہتر ہے، جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے اختیار نہ ہونے کے باوجود گندم درا?مد کی،گندم کی درا?مد سے کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے،وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے سکینڈل کی جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا،عدالت سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے۔

گندم سکینڈل 

مزید :

علاقائی -