گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
لا ہور(کر ائم رپو رٹر)گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتارکرلیا گیا۔سیف سٹی نے شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی۔سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔