آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائی، دیپالپورسے لاپتہ 14سالہ لڑکا ورثاء کے حوالے
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے اپنوں سے بچھڑوں کوملانے کی روایت برقرار رکھی۔ڈی آئی جی عمر ان کشو رکی ہد ایت پر ڈی ایس پی سٹاف میاں انجم توقیر نے اغواء برائے تاوان سیل لاہور بچھڑوں کواپنے پیاروں سے ملانے میں پیش پیش چند روز قبل دیپالپورضلع اوکاڑہ سے لاپتہ 14سالہ محمد طاہر کوٹریس کر کے بحافظت ورثاء کے حوالیکر دیا۔اغواء برائے تاوان سیل نے مختصر عرصہ میں 27 بچوں کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس پی نارتھ فرقان بلال نے کہا کہ اپنوں سے بچھڑوں کوملانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں