سب انسپکٹر فہیم اکبر کی بیٹی کی سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی، اسٹنٹ کمشنر تعینات
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں بطور سب انسپکٹر خدمات سر انجام دینے والے فہیم اکبر کی بیٹی نے سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ علیزہ فہیم مقابلے کے امتحان میں پاکستان بھر میں دسویں پوزیشن حاصل کرکے اسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر فائز ہو گئی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے بیٹی کی شاندار کامیابی پر سب انسپکٹر فہیم اکبر کو مبارک باد دی اور علیزہ فہیم کی تعلیم پر آئے تمام اخراجات ذاتی طور پر پر برداشت کرنے کا عندیہ دیا۔