پی اے ایف اعزازی شمشیرہولڈر نوجوان کے والد کو آئی جی پنجاب کی مبارکباد

پی اے ایف اعزازی شمشیرہولڈر نوجوان کے والد کو آئی جی پنجاب کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستان ائیر فورس کی ٹریننگ میں اعزازی شمشیرحاصل کرنے والے نوجوان محسن خادم کے والد سب انسپکٹر خادم حسین سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور بیٹے کی شاندار کامیابی پر خصوصی مبارک باد دی۔ خادم حسین پاکپتن پولیس میں بطور سب انسپکٹر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیٹے کی اعلیٰ تربیت اور بہترین تعلیم دلوانے پرسب انسپکٹر خادم حسین کو گلے لگایا، اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔سب انسپکٹر خادم حسین کے بیٹے محسن خادم نے دوران ٹریننگ پاکستان ائر فورس کی اعزازی شمشیر حاصل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -