شیل پاکستان کا مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان 

  شیل پاکستان کا مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر) شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے مالی سال 2024ء کی  پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں، 4,762 ملین روپے کے بعد از ٹیکس نقصان کے مقابلے میں 314 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایاہے۔موبیلٹی (Mobility)کے کاروبار نے 5 نئی سائٹوں کے آغازکیساتھ اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کیا اور 13 سائٹوں کی  بحالی کا کام کیا۔اس کے علاوہ کاروبار نے نیٹ ورک میں 13 نان فیول ریٹیل سہولیات کابھی اضافہ کیا۔ لیوبریکنٹس کے کاروبار نے شیل لیوبریکینٹ سلوشنز متعارف کرایا، جو B2B صارفین کو آغاز سے اختتام تک (end-to-end)   لیوبریکنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جس کی بنیادیں تکنیکی مہارت اور کاروباری تعاون پر مبنی ہیں۔لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ (LRBT) کے تعاون سے کمپنی نے مکینک حضرات کے لیے آئی کیمپ منعقد کیا، جس کا مقصد صحت مند بینائی کو یقینی بنانے اور اپنی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود میں حصہ ڈالنے کے لیے آنکھوں کی مفت اسکریننگ فراہم کرنا تھا۔

 میکنک حضرات ہماری لیوبریکنٹس پارٹنر کمیونٹی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ایس پی ایل آپریشنل ایکسیلینس، سیفٹی پرفارمنس، اپنی مالی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید :

کامرس -