بجلی، گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں،میاں صفدر
لاہور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو کاپر گٹ کیبلز اینڈ وائرز میاں صفدر حسین نے کہا ہے بجلی پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہیوی ویٹ ٹیکس اور بحران زدہ حالات سے نکلے بغیر صنعت و تجارت کی خوشحالی شدید مشکل ہے۔ ملکی معیشت اور کاروباری امور خام مال کی دستیابی ٹیکسوں کے مناسب گراف سے ہی پروان چڑھ سکتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے صنعتکار اور تاجر کو آن بورڈ لیا جائے۔ بزنس و انڈسٹریل کمیونٹی کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوسکے۔