صنعت و تجارت کی ترقی خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے، رانا ندیم

صنعت و تجارت کی ترقی خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے، رانا ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رانا ندیم نے کہا ہے پاکستان میں صنعت و تجارت کی ترقی ہی ملکی ترقی سلامتی خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے۔ صنعتوں کو سبسڈیز دے کر بجلی اور گیس ٹیکسوں میں ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ لاکھوں صنعتیں کروڑوں انسانوں کو روزگار دے رہی ہیں۔ انفراسٹرکچر امپورٹ ایکسپورٹ میں سازگار حالات آسان میکنزم دیا جائے۔ ٹیکسٹائل ٹریڈرز اور صنعتکاروں کو مثالی حالات دے کر ہی ملکی ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں۔ لاہور کے ہزاروں صنعتکاروں کی مشاورت سے صنعت و تجارت دوست اقدامات کئے جائیں۔ ٹیکسٹائل ٹریڈرز پر ٹیکسوں اور امتیازی فیصلوں سے صنعت و تجارت کی رہی سہی کسر نہ نکالیں۔

مزید :

کامرس -