والدین بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، یاسر حسین
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار یاسر حسین نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ سکول بھیجنے کے بعد بچوں کا دھیان رکھیں۔یاسر حسین نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسکول ٹیچر کچھ بچوں پر انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بری طرح تشدد کررہا ہے اور دیگر بچے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔یاسر نے ویڈیو شیئر کرکے اس پر کیپشن لکھا کہ دھیان رکھیں آپکے بچوں کے اسکول میں کیا ہورہا ہے۔
، دیکھتے رہیں۔
اداکار نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں، اسکول بھیج کر بھول نہ جائیں بلکہ دیکھتے بھی رہیں کہ آیا آپ کا بچہ کہیں تشدد کا نشانہ تو نہیں بن رہا۔