پڑوسی ملک میں فنکاروں کی قدر کی جاتی ہے،عمران ساحل
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل عمران ساحل نے کہا کہ پڑوسی ملک میں جہاں نئے فنکاروں کو متعارف کروایا جاتا ہے وہیں سینئرفنکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا ہے جس سے نوجوان فنکاروں کواپنے سینئرز سے سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فلم میکرز کوبھی اس فارمولے پرعمل کرنا چاہیے اور ایسے باصلاحیت سینئرز فنکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنانا چاہیے جن کولوگ دیکھناچاہتے ہیں۔