قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے کھیلی جائے گی

 قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون  سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی سترہ، سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، ایلیٹ اکیڈمی، کاؤسمپولیٹین روز اکیڈمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 جون کو ہوگی۔