جسٹس بابرستار،جسٹس محسن اختر کیانی کے خطوط پر توہین عدالت  کی کارروائی کیلئے 2لارجربینچ تشکیل 

جسٹس بابرستار،جسٹس محسن اختر کیانی کے خطوط پر توہین عدالت  کی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)  اسلام آباد ہائیکورٹ  کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر کارروائی کے لئے لکھے گئے خطوط پر  توہین عدالت کی کارروائی کیلئے 2لارجربینچ تشکیل دیئے گئے، جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر  بنائے گئے بینچ میں چیف جسٹس عامرفاروق،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل  ہونگے۔جسٹس بابرستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی،جسٹس طارق محمود جہانگیری،سردار اعجازاسحاق بینچ کا حصہ ہونگے،آج(جمعرات کو) دونوں توہین عدالت کیسز کی کاز لسٹ جاری ہو گی۔ 

لارجربینچ

مزید :

صفحہ آخر -