وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیئے ہیں: گورنر کے پی
لاڑکانہ(آئی این پی ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیئے ہیں ،میری پوری کوشش ہوگی صوبے کی محرومیوں کا ازالہ کروں، ماضی میں جس طرح پختونخوا کے لوگوں کےساتھ ہوا، اب نہیں ہو گا، خیبر پختونخوا کے حقوق کےلئے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھاں گا۔ صدر آصف زرداری نے بلو چستان کے لوگوں سے معافی مانگی، اب وہ وہیں ہیں، یہ روایت ملک کو جوڑتی ہے۔ لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی محترمہ بےنظیر بھٹو کے مزار پر جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا چھوٹے ذہن کے شخص کو بڑے عہدے پر بٹھائیں تو وزیر اعلی کے پی کے جیسے ہوتے ہیں، میں تنقید نہیں کرنا چاہتا ،گورنر ہاﺅس سے کوئی منفی چیز نہ جائے، مرکز کبھی زیادتی نہیں کرےگا، لیکن آئینی کتاب کو بھی پڑھنا ہوگا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا۔ میں نے کے پی کے میں سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے آئیں، میں ان کا نمائندہ بن کر وفاق میں آواز اٹھاﺅں گا ۔ جب جج اغواءہو رہے ہوں، وزیر اعلی کے علاقوں میں سیمنٹ فیکٹر ی پر حملے ہوں تو سوچنا ہوگا ۔ جو پاکستان کے قانون کو نہیں مانتے، ان سے کوئی بات چیپ نہیں ہو گی ۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا صدر آصف زرداری نے این ایف سی کے معاملے پر با ت کی، کے پی کے پولیس کے پاس جدید سہولیات نہیں ، سالانہ 50 ارب ملتے ہیں کہاں خرچ کیے گئے ؟۔ میں فارم 47 والا نہیں ہوں ،لیکن وزیر اعلی موصوف یہ بتائیں کے پی کے سے مینڈیٹ لینے والے مولانا فضل الرحمن کا حق واپس کریں، جب مولانا کو ان کا مینڈیٹ مل جائےگا تو دوسرے صوبوں کی بھی بات کریں گے، بطور گورنر میرے سامنے کوئی مشکلات نہیں آئیں گی، کوشش کروں گا صوبے اور وفاق میں میری وجہ سے اختلافات نہ ہوں۔ پختونخوا حکومت کو 10 سال ہو گئے ہیں، دعوت دیتا ہوں کہ کے پی کے آئیں اور سندھ اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کریں اور پھر خود انصاف کریں۔9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ملک دشمنوں کا کام ہے، اس میں جو بھی ملوث ہو ں، انہیں ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
گورنرکے پی