پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے علی محمد خان کا نام بھی زیرِ بحث آیا۔ پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام حتمی طور پر فائنل کر لیا۔یادرہے اس سے قبل بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کر چکے تھے تاہم ان کے نام کی پارٹی کے اندر مخالفت کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اعتراض سامنے آیا تھا۔
شیخ وقاص اکرم