وزارت داخلہ کا اقدام عدالتی فیصلے کی صریحاً خلاف وزری،قیصرہ الٰہی

  وزارت داخلہ کا اقدام عدالتی فیصلے کی صریحاً خلاف وزری،قیصرہ الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ) مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کی اہلیہ بیگم قیصرہ الٰہی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطا بق عملدرآمد نہیں کیا، وزارت داخلہ نے چود ھری پرویزالٰہی کو اسلام آباد کی حدود سے نکال کر لاہور کوٹ لکھپت جیل میں شفٹ کر دیا ہے۔ قیصرہ الٰہی نے کہا  وزارت داخلہ کا یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی صریحاً خلاف وزری ہے، ہمارا مطالبہ ہے اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے حکم کے مطابق فوری عمل یقینی بنایا جائے۔

قیصرہ الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -