لاہور کور میں عسکری اعزازات عطا کرنے کی تقریب
راولپنڈی (آن لائن)لاہور کور میں عسکری اعزازات عطا کرنے کی تقریب کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے بطور مہمان خصوصی عسکری اعزازات عطا کیے۔لاہور کور میں 25 افسروں کو ستارے امتیاز ملٹری اور 27 افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔18 شہید سپاہیوں کے ورثا نے تمغہ بسالت وصول کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں فوجی افسروں اور ایوارڈ اعزازات حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اعزازات