پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملے کی مثالیں موجود، عرفان صدیقی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئین کے تحفظ اور اپنی عظیم خدمات گنوانے کی خاطر پی ٹی آئی کو کسی سیمینار کی ضرورت نہیں۔سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف مارشل لا کا خیر مقدم، ریفرنڈم کا ہراول دستہ بننا پی ٹی آئی کی آئین سے محبت کی مثالیں ہیں۔ریڈ زون میں چار ماہ کا دھرنا، پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس اور سرکاری دفاتر پر حملے کئے، انتخابات میں چند جرنیلوں کے ذریعے اقتدار میں آنا، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات بنانا بھی مثالیں ہیں۔ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنا، فوج کو اپنی سہولت کاری کیلئے استعمال کرنا بھی شامل ہیں، عدم اعتماد کی تحریک پر اسمبلی توڑی، قومی رازوں کو سیاسی مفاد کا کھلونا بنایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور شہدا کے مزاروں پر حملے کئے۔
عرفان صدیقی